ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور، تیرن مکی میں مفت دانتوں کی جانچ کا کامیاب کیمپ

مرڈیشور، تیرن مکی میں مفت دانتوں کی جانچ کا کامیاب کیمپ

Mon, 09 Jan 2017 19:41:00    S.O. News Service

 بھٹکل:9/جنوری  (ایس او نیوز)لائنس کلب مرڈیشور، سنہاکونج ٹرسٹ، وویکانند آروگیہ دھام کاسرگوڈ ہوناور، پالی ٹکنک سمودایا ابھرودھی یوجنا، آراین ایس پالی ٹکنک مرڈیشور، جین جٹگشیور یوتھ کلب سبتی اور دھرمستھل گرام ابھرودھی یوجناہوناور بھٹکل کے اشتراک سے سرکاری ہائر پرائمری اسکول تیرن مکی کے ہال میں منی پال کے ایم سی ڈینٹل یونیورسٹی کے ماہرڈاکٹروں کے تعاون سے ’’ مفت دانت چک اپ کیمپ ‘‘ کا کامیاب انعقاد ہوا۔

لائنس کلب مرڈیشور کے صدر ڈاکٹر وادی راج بھٹ نے پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ دور میں بچے دانتوں کی بیماری سے دور رہنے  کے لئے جن طریقوں کو اپنا سکتے ہیں اس پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اور تمام سے اپیل کی کہ وہ کیمپ سے استفادہ کریں۔ منی پال کے مشہور ماہر دانت ڈاکٹر نیشا، سمودایا منصوبہ جات کے مری سوامی ، آر این ایس کے ایم وی ہیگڈے ، جین یوتھ کلب کے ناگیش نائک ڈائس پر موجود تھے۔ لائنس کلب کے ممبر ڈاکٹر سنیل جتن ، ڈاکٹر ہری پرساد کنی ، سریش نائک ، موہن نائک ، اے این شٹی ، ناگیش مڈیوال ، وشوناتھ کامت اور دیگر اداروں کے ممبران موجود تھے۔ کیمپ میں منی پال کے ایم سی دانت یونیورسٹی کے 24ماہر ڈاکٹروں نے قریب 166سے زائد مریضوں کو معائنہ کرتے ہوئے علاج کیا۔


Share: